تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بجٹ 2021-2020 : فنکاروں کے لیے بڑی خوش خبری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنکاروں کی مالی امداد اور فلاح و بہبود کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔

وفاقی حکومت نے مالی سال21-2020 کے لیے 72 کھرب 94 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا جبکہ ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2020-2021: 71 کھرب 30 ارب روپے کا بجٹ پیش، عوام کے لیے ریلیف

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو کا ہدف 49 کھرب 50 ارب روپے لگایا۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 650 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

فنکاروں کے لیے بڑی خوش خبری

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، صدرِ مملکت کی ہدایت پر حکومت پاکستان فنکاروں کی  مالی امداد اور فلاح و  بہبود کے لیے قائم آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم میں اضافہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ فنکاروں کی مالی امداد اور فلاح و بہبود کے لیے  آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کو 25 کروڑ سے بڑھا کر 1ارب روپے کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -