تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چند ہزار کی رقم کے معاملے پر لاکھوں مالیت کی عمارت کیوں گرادی؟

لندن : برطانیہ میں ایک بلڈر نے معمولی سی رقم کے تنازع پر 5 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی عمارت منہدم کردی۔ جس وقت عمارت منہدم کی گئی اس وقت عمارت کے مالکان گھر پر موجود نہیں تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلڈر نے 5 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی عمارت جس رقم کے تنازع پر منہدم کی ہے وہ صرف 3 ہزار 500 پاؤنڈز تھی۔

اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لیسٹر کے اسٹونی گیٹ پر واقع عمارت کے مالک جے کرجی کا کہنا ہے کہ بلڈر نے انتقاماً ان پر یہ ظلم ڈھایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بلڈر نے ایک طرح سے ان سے بدلہ لیا ہے کیونکہ ان کا معمولی رقم پر تنازع ہوا تھا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 40 سالہ مالک جے کرجی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال منہدم کیا جانے والا گھر خریدا تھا اور فروری میں اس کا کام کرانا شروع کیا تھا۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ چاہتے تھے کہ خریدا جانے والا گھر ان کا خاندانی گھر بنے اور اس مقصد کے لیے وہ اس کی نہ صرف دو منزلہ توسیع کرا رہے تھے بلکہ نئی چھت اور بجلی کی وائرنگ بھی کرانا چاہتے تھے۔

جے کرجی کا کہنا ہے کہ وہ خواہش مند تھے کہ ان کا نیا گھر ماحول دوست ہو اور اس میں تمام جدید سہولتیں بھی موجود ہوں تو انہوں نے ایک بلڈر سے معاملہ طے کیا جو ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر کے مالک نے جب ڈھائے جانے والے ظلم پر شکایت درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ یہ ایک سول معاملہ ہے اور اس کا فوجداری امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

منہدم کی جانے والی عمارت کے مالک جے کرجی ایک آئی ٹی فرم سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے خوابوں کے گھر کو منہدم کیے جانے پر انتہائی رنجیدہ و غمزدہ ہیں جب کہ جو مالی نقصان انہیں اٹھانا پڑے گا وہ علیحدہ ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق منہدم کیے جانے والے گھر کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ عمارت گرانے کے لیے باقاعدہ مشینری استعمال کی گئی جو لمحوں میں سب کچھ منہدم کردیتی تھی۔

Comments

- Advertisement -