ہم اکثر اپنی روزمرہ کی زندگی میں انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ویڈیوز دیکھتے ہیں جن میں جانوروں کے خطرناک مناظر کو دکھایا جاتا ہے، جسے دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشکل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بڑے سینگوں والا خطرناک بیل اچانک ایک شادی ہال میں جا گھسا۔
ہال میں موجود باراتیوں نے جب یہ منظر دیکھا تو تو وہ اپنے بچوں کو لے کر ایک جانب ہوگئے اور بیل پورے ہال میں دندناتا ہوا پھرتا رہا اور من مانی کرتے ہوئے کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا۔
نریندر سنگھ نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں مشتعل بیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسے وہ پورے نظام کو ختم کرنا چاہتا ہو۔
اس ویڈیو کے آغاز میں ایک خوبصورت شادی کا پنڈال دکھایا گیا ہے جہاں ایک بپھرا ہوا بیل داخل ہوگیا اور ادھر ادھر دوڑنے لگا، ہال کی میزوں پر مہمانوں کی تواضع کیلئے مزیدار پکوان اور مشروبات رکھے ہوئے ہیں۔
बिन बुलाए बाराती…#bull #wedding #TrendingNow #Trending #viral pic.twitter.com/4LPMo6OhCt
— Narendra Singh (@NarendraNeer007) December 8, 2022
اسی افراتفری کے عالم ایک نوجوان اس بیل کی توجہ ہٹانے اور اس کو وہاں سے بھگانے کیلئے ہاتھ سے اشارہ کرتا ہے لیکن وہ بجائے ڈرنے کے اسی پر حملہ آوار ہوجاتا ہے تاہم خوش قسمتی سے ہو نوجوان بچ کر ایک طرف ہوجاتا ہے۔
کچھ دیر بعد ہی بیل خود ایک اسٹال کی جانب جاتا ہے اور وہاں سے ہوتے ہوئے باہر کی جانب نکل جاتا ہے جس پروہاں موجود لوگ سکھ کا سانس لیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ اپ لوڈ کرنے والے صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ’’بن بلائے باراتی‘‘ لکھا ہے، جس پر ہزاروں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ کوئی بھی جانور انسانوں پر صرف اس صورت میں حملہ کرتا ہے جب وہ خود کو کسی خطرے میں محسوس کرے یا پھر کسی گھبراہٹ کا شکار ہو۔