ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’ساڈا برا حال‘ عاطف اسلم نے بھارتی فلم میں آواز کا جادو جگادیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر بھارتی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگادیا۔

بھارتی پنجاب کی فلموں کی مشہور ہیروئن سونم باجوہ اور گپی گریوال کی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ میں عاطف اسلم کے گانے ’ساڈا برا حال‘ ریلیز کردیا گیا۔

- Advertisement -

فلم کی ہیروئن سونم باجوہ نے بھی گانے کی جھلک شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے بھی گانے کی ریکارڈنگ کے مناظر شیئر کیے۔

ہیپی رائے کوٹی کے لکھے گئے رومینٹک گانے کو عاطف اسلم نے انتہائی خوبصورت انداز میں گنگایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’برا حال‘ ٹرینڈ کررہا اور عاطف اسلم کی ٹرینڈ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ کی نئی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ رواں ماہ 29 جون کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں