تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی رونقیں دوبالا، شہریوں میں خوشی کی لہر

کراچی : برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو نئی زندگی مل گئی، فوڈ اسٹریٹ میں شام سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر کے پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کردیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم اسی (جنوبی) ارشاد علی سوڈھر نے شہر قائد کے عوام کے لیے فوڈ اسٹریٹ کو 10جنوری سے پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے اور وہاں ٹریفک کا داخلہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ لیاقت کو فریسکو چوک سے کورٹ روڈ تک شام 7 بجے کے بعد ٹریفک کیلئے بند اور آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر موڑ دیا جاتا ہے۔ فریسکو چوک سے فاطمہ جناح وومن کالج تک پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ہے۔

اس سلسے میں اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے حکومت کے اس قدام کو سراہتے ہوئے اسے شہر کی رونق کے فروغ کا سبب قرار دیا۔

اب ہر شام سے رات گئے تک برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر پکنک کا سماں ہوتا ہے اور شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ طرح طرح کے لوازمات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -