اشتہار

کلر کہار پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جان سے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال سالٹ رینج ایریا میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چکوال کلرکہار کے نزدیک موٹروے سالٹ رینج ایریا میں مسافربس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، 2 حصوں میں تقسیم

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹائر برسٹ ہونے کے بعد مسافر بس حفاظتی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت کی کھائی میں جاگری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر روانہ ہوئیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج نو زخمی دم توڑ چکے ہیں جبکہ 63 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں