جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بس اسٹاپ چوری ہونے کی انوکھی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں آپ نے سُنا ہوگا لیکن پڑوسی ملک میں ہونے والی چوری کی انوکھی واردات نے ہر کسی کے ہوش اُڑا دیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی مصروف ترین سڑک پر نصب اسٹیل کا بنا بس اسٹاپ اچانک غائب کر دیا گیا جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔

ایک ہفتے قبل بس شیلٹر کننگھم روڈ پر نصب کیا گیا تھا جس کا انتظام بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ہاتھ میں تھا۔

- Advertisement -

بس شیلٹر بنانے والی کمپنی کے نائب صدر این روی ریڈی کی شکایت پر پولیس نے چوری کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

بھارت میں اس طرح کا انوکھا واقعہ پہلی بار پیش نہیں ہوا بلکہ رواں سال مارچ میں بھی ایک نصب شدہ بس اسٹاپ چوری ہوگیا تھا۔ کلیان نگر کے بس اسٹینڈ کو لائنز کلب نے 1990 میں عطیہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں