پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی کی جانب سے آج پھر طلب کیا گیا ہے، نیب نے فرحت شہزادی کو بھی آج طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ سماعت پر سوالنامہ دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری طرف بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی و پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ، اور ایف آئی اے، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی پولیس، اینٹی کرپشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں بشریٰ بی بی کا مؤقف ہے کہ ان کے خاوند کو غیر قانونی طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کے اور ان کے خاوند کے خلاف خفیہ مقدمات کی بھرمار کی گئی ہے، ہائیکورٹ بھی 22 جون کو بشریٰ بی بی کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے، تاہم عدالت کے 22 جون کے حکم کے بعد بھی درخواست گزار کو خدشہ ہے کہ لاتعداد خفیہ مقدمات درج کیے گئے ہوں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 22 جون کے بعد مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اور استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک تمام فریقین کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں