منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے 26 اضلاع کےخالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں اور ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہو گی۔

- Advertisement -

صوبے میں77 مختلف کیٹیگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو گا۔ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

کراچی میں 4چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو گا۔ صدرٹاؤن کی یوسی 13مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کےباعث چھوڑی تھی۔

صوبے میں 22 یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین، 29 وارڈ ممبرز اور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں  خالی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں