جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وفاقی محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے حلقہ پی ایس 88 پولنگ اسٹیشنز کےباہر15 سے17 فروری تک رینجرزاہلکار اور پی ایس 43 میں 15 سے 17 فروری تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرزاہلکارتعینات ہوں گے، سندھ میں ملیر اور سانگھڑ میں 16 فروری کو ضمنی انتخابات منعقد ہوگا۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی بلوچستان کے جوان 15 سے 17 فروری تک حلقہ پی بی 20 کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے فرائض سنبھالیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں 18 سے 20 فروری تک حلقہ این اے 75 اور حلقہ پی پی 51 کے ضمنی انتخابات میں رینجرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں