تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

متنازع شہریت قانون بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

نئی دہلی: مودی سرکار کے متنازع شہریت قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے متنازع شہریت قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے آئین کے متعدد آرٹیکلز اور سیکولر ازم کے خلاف ہے۔

مودی سرکار کے متنازع شہریت قانون کے خلاف کیرالہ کی اسمبلی میں بھی قرارداد منظور ہوچکی ہے۔

کیرالہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ متنازع شہریت قانون بھارتی عوام سے مذہبی آزادی چھینتا ہے اور پڑوسی ممالک میں رہنے والی چند مخصوص اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو دیگر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

مزید پڑھیں: متنازع شہریت قانون پر احتجاج، دو خواتین کو گھر سے باہر نکال دیا

واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔

متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، بھارتی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ چلنے والے انتہا پسند ہندوؤں نے متنازع شہریت قانون پر احتجاج کرنے والی خواتین کو گھر بدر کردیا تھا۔

ریلی کے ساتھ آئے شرکا نے خواتین کے گھر کا گھیراؤ کیا، انہیں لغویات بکیں اور پھر گھر سے باہر نکال کر کھڑا کردیا، احتجاج کرنے والوں میں مالک مکان بھی شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -