اشتہار

تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کے کپتان کو احتیاط برتنے اور اضافی ایندھن رکھنےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ اور اطراف پرندوں کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے پیش نظر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نےلاہور ایئرپورٹ سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ سے متعلق ایئرلائنز کو ہدایت جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ پرندوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پرطیاروں کے کپتان احتیاط برتیں، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے طیاروں کونقصان کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

سی اے اے نے ہدایت کی کہ تمام ایئرلائنزکے کپتان لینڈنگ ،ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کریں جبکہ تمام پروازوں کے کپتانوں کو اضافی ایندھن رکھنےکی بھی ہدایت کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں