جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شمالی علاقہ جات جانے والے فضائی مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیاحت کے لیے شمالی علاقہ جات جانے والے فضائی مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس سے مقامیوں اور سرکاری افسران کو استشنیٰ حاصل ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی علاقہ جات اور بالخصوص گلگت بلتستان جانے کے خواہش مند سیاحوں کو کرونا ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق تیس سال سے زائد عمر کے مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

- Advertisement -

مسافروں کو اس کی رپورٹ ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت حکام کو دکھانا ہوگی جبکہ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

 ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ  عرفان صابر کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کے مطابق گلگت کے مقامی افراد، رہائشیوں اور سرکاری   افسران کو مذکورہ بالا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط یکم جون سے  نافذ کی گئی ہے، 50 سال سے زائد عمرکے مسافروں کے لئے کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ کی شرط پہلے سے ہی  لاگو ہے۔

واضح رہے کہ زمینی راستوں سے جانے والے مسافروں کو بھی مقامی انتظامیہ کو کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ اور ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہے، جس کے بعد ہی انہیں‌ داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں