ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بلوچستان میں کیڈٹ کالجز علم کی روشنی پھیلانے میں سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان میں کیڈٹ کالجز علم کی روشنی پھیلانے میں سرگرم ہیں ، ان کیڈٹ کالجز میں پورے صوبہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں طلباء زیورِ تعلیم وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں تعلیم کی ترقی اور کیڈٹ کالجز میں زیر تعلیم طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

کیڈٹ کالج جعفرآباد، کیڈٹ کالج پشین، کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ، کیڈٹ کالج نوشکی ، کیڈٹ کالج پنجگور، کیڈٹ کالج کوہلو، آوران کیڈٹ کالج،کیڈٹ کالج ڈیرہ بگتی، کیڈٹ کالج گوادر، مستونگ کیڈٹ،گرلزکیڈٹ کالج کوئٹہ ، کیڈٹ کالج شیخا فاطمہ بنت مبارک تربت میں تعلیم کی شمع روشن کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کیڈٹ کالجز میں پورے صوبہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں طلباء زیورِ تعلیم وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں، ان کیڈٹ کالجز کو دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ہر سہولت سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ان کیڈٹ کالجزمیں جدید آلات و سہولیات سے آراستہ لیبارٹریز سمیت جدید طرز کی لائبریری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی کمپیوٹر لیبز موجود ہیں۔

غیر نصابی سرگرمیاں اور کھیلوں کیلئے وسیع کھیل کے میدان، گھڑسواری کیلئےصحت منداورتربیت یافتہ گھوڑے اور سوئمنگ پول موجود ہیں۔

بلوچستان کے شہر تربت میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ صوبے کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج بھی قائم کیاگیا، تربت گرلز کیڈ ٹ کالج میں سالانہ 400 طالبات 8ویں تا12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

یہ تمام کیڈٹ کالجز ملک و قوم کو آنے والے وقت میں ایسے قابلِ رشک سپوت فراہم کریں گے ساتھ ہی عملی میدان میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں