تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانوی کمپنی کی بھارتی حکومت کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی

لندن: برطانوی انرجی کمپنی نے بھارتی حکومت کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی انرجی کمپنی نے بھارتی حکومت کے اثاثوں سے متعلق معلومات لینا شروع کردیں، انٹرنیشنل ٹریبنول نے بھارت سے تنازع میں برطانوی کمپنی کیرن انرجی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

انٹرنیشنل ٹریبنول کے فیصلے کے مطابق بھارتی حکومت کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرز ادا کرنے تھے۔

ٹریبنول کا فیصلے میں کہنا تھا کہ بھارتی طیارے اور بحری جہاز بھی قرق کیے جاسکتے ہیں، بھارت نے 2014 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹریبنول نے سود، اخراجات کے علاوہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا، 582 صفحات پر مشتمل فیصلے کے باوجود مودی سرکار خاموش ہے جبکہ ٹریبنول نے رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کیرن کمپنی نے بھارتی حکومت کو ادائیگی کے لیے خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں اثاثے ضبط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ووڈا فون نے بھی بھارت سے مقدمہ جیتا تھا، عالمی عدالت انصاف میں بھارتی خلائی ادارے، ڈیوس کمپنی کا تنازع بھی زیر سماعت ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی کمپنی کیرن انرجی نے گزشتہ ماہ بھارت سے مقدمہ جیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -