تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چرچ میں آتشزدگی: مسلمان نوجوان نے جان پر کھیل کر کئی افراد کو بچالیا

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے چرچ میں لگی آگ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے مسلمان نوجوان اپنی جان پر کھیل گیا۔

گزشتہ روز قاہرہ کے چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

العربیہ کے مطابق چرچ میں آتشزدگی کے بعد نوجوان محمد یحیٰی ابو مروان نے اپنی جان پر کھیل کر متعدد افراد کو آگ سے بچایا اور اس کوشش میں وہ خود زخمی بھی ہوگئے۔ ابومروان کی پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نوجوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گرجا گھر کے قریب ہی رہتے ہیں، اتاور کی صبح گھر سے نکلا تو دیکھا گرجا گھر میں ہولناک آگ لگی ہوئی اور اندر سے لوگ ’بچاؤ بچاؤ‘ کی صدائیں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی آوازیں سن کر اندر موجود شہریوں کو بچانے کیلئے آگ میں کود پڑا، محمد ابو مروان نے پانچ بچوں کو گرجا گھر سے باہر نکالا ہے جبکہ متعدد مرد اور خواتین کی نکلنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، کئی زخمی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ابومروان جب آگ میں محصور ایک بزرگ کو بچانے کیلئے گئے تو انہیں اٹھاتے وقت وہ پھسل گئے اور پیر میں شدید زخم لگے۔ نوجوان بزرگ کو اٹھائے لنگڑاتے ہوئے باہر آیا تو درد کی وجہ سے وہی زمین پر بیٹھ گئے۔

Comments

- Advertisement -