تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایک ٹکٹ میں دو مزے، قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے ساتھ اونٹنیوں کا مقابلہ حسن

دنیا میں اس وقت قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی دھوم مچی ہے لیکن عرب ملک میں ان مقابلوں کے ساتھ اونٹنیوں کے دلچسپ مقابلہ حسن نے بھی شائقین کی توجہ سمیت لی۔

قطر کے ایک جانب 8 اسٹیڈیم میں فٹبال کی دنیا کے نئے بادشاہ بننے کی جنگ جاری ہے جس پر ساری دنیا کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ اسی دوران اسی ملک میں صحرائی جہاز کی مادہ یعنی اونٹنیوں کے مقابلہ حسن نے بھی شائقین کی توجہ سمیٹ لی اور لوگ اس سے محظوظ ہوئے۔

عرب روایت کے مطابق قطر میں اونٹنیوں کا منفرد مقابلہ حسن منعقد ہوا جس میں ان کے قد، آنکھوں اور چہروں کی خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ملکہ حسن اونٹنی کا انتخاب کیا گیا۔
مقابلے میں 15 اونٹنیوں نے حصہ لیا اور ایک صحرائی میدان میں گشت کیا جہاں ان کی خوبصورتی کو مذکورہ بالا پیمانوں پر جانچا گیا۔

یہ مقابلہ قطر کے مزائن کلب نے گزشتہ جمعے کو منعقد کیا گیا تھا۔ منتظمین کے فیصلے کے مطابق اس مقابلے میں ’’نازاں‘‘ نامی اونٹنی کو اس کی لمبی پلکوں، چال، حسن کی بنا پر اول انعام دیا گیا۔

مقابلہ حسن جیتنے والی اونٹنی نازاں کا مالک الکواری خاندان ہے۔ ایک تقریب میں نازاں کو پہلا انعام دیا گیا اور گلوبند سے سجایا گیا۔ اس کے علاوہ فاتح اونٹنی کو 55 ہزار ڈالر کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔

منتظمین نے اس مقابلے میں زیادہ دودھ دینے والی اونٹنیوں کا مقابلہ بھی رکھا تھا جس میں پہلا انعام 15 ہزار قطری ریال تھا۔

یہ مقابلہ دنیا کو قطر کی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرنے لیے رکھا گیا تھا جس میں وزارتِ کھیل کا اشتراک بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں اونٹوں کے مقابلہ حسن تواتر سے ہوتے رہتے ہیں اور نسل در نسل یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی آتے ہیں جبکہ مقابلے میں شریک افراد کو ایئرکنڈیشنڈ خیموں میں بٹھایا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جانوروں میں بوٹوکس یا ادویہ کے استعمال کو بھی چیک کرتے ہیں کیونکہ ان کا استعمال بالکل ممنوع ہے۔

Comments

- Advertisement -