منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

‘پیٹرول اور ڈیزل سے 50 فیصد سستی سی این جی فراہم کر سکتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے سی این جی سیکٹر پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں سستا فیول فراہم کر سکتا ہے۔

ایک بیان میں غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ سی این جی انڈسٹری فوری طور پٹرول کے مقابلے میں میں 43 فیصد اور ڈیزل کے مقابلے میں میں 55 فیصد سستا فیول فوری طور پر مہیا کرسکتی ہے۔

ان کے مطابق حکومت سی این جی سیکٹر کو گیس منگوانے اور اسکی خریداری میں سہولت مہیا کرے تو عوام کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے فیول امپورٹ بل کی مد میں دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سی این جی سیکٹر کو لئے گیس کی دستیابی سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی ہو سکتی ہے سی این جی کی قیمت آج بھی پٹرول کی نسبت سستی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں