جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ذہانت کا امتحان: زیر نظر تصویر میں خربوزہ کہاں چھپا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ تین سے چار سالوں کے دوران تصویری پہیلیوں کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان کے دیوانے ہوگئے ہیں کیونکہ اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی قوت کو بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔

یہ بہت حیران کن ہے کیونکہ ایک تصویر کو مختلف لوگ مختلف طریقے سے سمجھتے ہیں اورعمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا تصور ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہے؟

طویل عرصے بعد ایک مشکل پہیلی صارفین کے نذر کررہے ہیں کیونکہ رنگ مشابہت رکھنے کے باعث صرف ایک فیصد لوگ ہی اسے بیس سیکنڈ میں حل کرسکیں ہیں۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جو لوگوں کو چیلنج کررہی ہے کہ ڈھیروں نارنجیوں کے درمیان خربوزہ ڈھونڈ کر دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذہانت کا امتحان: کیا آپ تصویر میں چھپے ‘ٹڈے’ کو تلاش کرسکتے ہیں؟

بیشتر صارفین دئیے گئے مقررہ وقت میں تصویر میں چھپے خربوزے کو نہ ڈھونڈ سکے، چاہے انہوں نے تصویر کو غور سے دیکھا ہو۔

مگر ہم آپ کی مشکل آسان کردیتے ہیں تو چلیں جواب دیکھنے کے لئے اسکرول کریں۔

تو جواب آپ کو مل گیا، تصویر کو غور سے دیکھنے میں نظر آجائے گا کہ خربوزہ نارنجیوں کے جھرمٹ میں نیچے کی جانب موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں