تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیلاب متاثرین کی بحالی عالمی شراکت داروں کے تعاون سے جلد ممکن ہوگی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سے متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینڈین ہائی کمشن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور لواحقین سےاظہارتعزیت کیا اور کینیڈین عوام کی جانب سے مکمل حمایت کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینڈین ہائی کمشنر نےسیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کینیڈا کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور باہمی تعاون کےفروغ کیلئے کینیڈین ہائی کمشنرکی خدمات کوسراہا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سےمتاثرین کی جلد بحالی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کا آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -