اشتہار

تقدیر کا کھیل، کینیڈا کا ویزا نوجوان کی خودکشی کے ایک دن بعد آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانا: بھارت میں ایک بدقسمت نوجوان نے کینیڈا کا ویزا آنے میں تاخیر پر اپنی جان لے لی، تاہم موت کے ایک ہی دن بعد اس کا ویزا آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانا میں ایک 23 سالہ نوجوان وکیش سینی تقدیر کے کھیل کے آگے اپنے ہی ہاتھوں زندگی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانا کے نوجوان وکیش سینی نے مبینہ طور پر کینیڈا کے ویزے میں تاخیر کی وجہ سے نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ کو نوجوان اچانک لا پتا ہو گیا لیکن 2 دن بعد اس کی لاش گاؤں کی نہر میں تیرتی ہوئی ملی۔ تاہم نوجوان کے لاپتا ہونے کے ایک دن بعد ہی اس کا کینیڈا کا ویزا آ گیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ وکیش پریشان تھا کیوں کہ اس کے دوست کو پہلے کینیڈا کا اسٹوڈنٹ ویزا مل چکا تھا جب کہ اسے اب تک موصول نہیں ہوا تھا، جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر جانسا ٹاؤن کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق وکیش نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی تھی اور وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں