تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کینسر کی آگاہی مہم علاج سے آسان اور سستی ہے، صدر علوی

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ کینسر کی روک تھام اور عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

صدر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے کرن اسپتال کراچی میں کینسر کے مرض کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے دو روزہ سمپوزیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کرن اسپتال میں میں پیٹ اسکین مشین کا افتتاح کیا، 2.3 ملین ڈالر مالیت کی پیٹ اسکین مشین حکومت پاکستان نے فراہم کی ہے، اس ساتھ انہوں نے شعاؤں کے ذریعے کینسر کا علاج کرنے والی لینیئر ایکسلریٹر مشین کا بھی افتتاح کیا اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن کا دورہ بھی کیا۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کئی دہائیوں سے جوہری توانائی، زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے قابل ستائش قومی خدمات انجام دے رہا ہے،کرن میں نئی شامل کردہ سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ اس سے کراچی اور ملحقہ علاقوں کے کینسر کے مریضوں کو یقینا بڑا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے  زور دیا کہ جن کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے وہ جلد از جلد اپنی درست تشخیص کے لیے جائیں جس سے ان کی صحت یابی میں یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔

صدرمملکت نے کہا کہ پی اے ای سی اور اس کے 19 کینسر ہسپتال ملک کے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے، انہوں نے کراچی کے مخیر حضرات کی جانب سے صحت کے حوالے سے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی کتنے سخی ہیں۔

اس سے قبل پی اے ای سی کے چیئرمین محمد نعیم نے صدر مملکت کو کمیشن کے اقدامات اور قوم کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے بنائے گئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نے بتایا کہ کمیشن کئی دہائیوں سے کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، 1960 میں کراچی میں کینسر کے علاج کی پہلی سہولت قائم کی اور ہر 3 سے 4 سال بعد ایک نیا ہسپتال شامل کرتارہا ۔انہوں نے کہا کہ پی اے ای سی نے 14 جنوری 2022 کو گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کے نام سے اپنے 19ویں کینسر ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کیا۔

سمپوزیم میں ملک بھر سے کینسر کے 200 سے زائد ماہرین سر، گردن اور چھاتی کے کینسر پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -