تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی کانگریس عمارت کے باہر دھماکا خیز مواد لانے کا دعویٰ کرنیوالا شخص ٹرمپ کا حامی نکلا

واشنگٹن : کانگریس عمارت کےباہردھماکاخیزموادلانےکادعویٰ کرنیوالاشخص ٹرمپ کا حامی نکلا ، 49سالہ فلائیڈروزبیری کو پولیس نے مذاکرات کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل پولیس نے امریکی کانگریس عمارت کےباہردھماکاخیزموادلانے کادعویٰ کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا ، گرفتارشخص کی شناخت49سالہ فلائیڈروزبیری کےنام سے ہوئی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتارشخص ٹرک میں سوارتھا،ڈیٹونیٹرپکڑےہونےکادعویٰ کررہاتھا، واشنگٹن ڈی سی:فلائیڈروزبیری کوکامیاب مذاکرات کےبعدگرفتارکیاگیا، گرفتارشخص30منٹ تک فیس بک پرلائیواسٹریمنگ بھی کرتارہا جبکہ ٹرمپ کی حمایت میں متعدد پوسٹیں کیں۔

کیپٹل پولیس کا کہنا تھا کہ فیس بک سےفلائیڈروزبیری کااکاؤنٹ،متعلقہ ویڈیوہٹادی گئی جبکہ فیس بک اکاؤنٹ سےٹرمپ کی حمایت میں متعددموادپوسٹ کیاگیا۔

خیال رہے امریکی کانگریس کی عمارت کےباہردھماکاخیزموادسےبھری گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر عمارت کےباہرایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے کانگریس اور سپریم کورٹ دیگرعمارتوں کوخالی کرالیا گیا تھا۔

ٹرک میں بیٹھا شخص ڈیٹونیٹر پکڑے انقلاب کے نعرے لگارہا تھا ، اس موقع پر ایف بی آئی،بم ڈسپوزل اسکواڈ موجود رہے جبکہ فیڈرل ایجنٹس نے شمالی کیرولائنا میں روز بیری کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی بھی لی۔

Comments

- Advertisement -