کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی سب سے بڑی خامی کی نشاندہی کر دی۔
انگلینڈ کے خلاف فائنل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ڈاٹ بال پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہو گا آج کے میچ میں بھی پاٹنرشپ بنانے کی وجہ سے ڈاٹ بالز زیادہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان نے اڑتالیس ڈاٹ بالز کھیلیں جو آٹھ اوورز بنتے ہیں جب کہ ڈیتھ اوورز میں بھی اوسط نہیں بڑھ سکی اور صرف اکیس رنز ہی بنے ساتھ میں چار وکٹیں بھی گریں۔
بابراعظم نے کہا کہ 20 رنز کم بنائے لیکن بولرز نے ایفرٹ دکھائی، افسوس ہوا فائنل ہارنے کا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین کی انجری سےبھی اچھاموقع ہاتھ نہ آسکا، دباؤ نہیں لیا وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مڈل آڈرز پر تنقید ہو رہی تھی ورلڈکپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا میں اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اگر شاہین کی انجری نہ ہوتی تونتیجہ بدل سکتاتھا۔