بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75ویں برسی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آج پاک فوج کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کے یوم شہادت پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثال بہادری، جرات و شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرکے مادر وطن کا دفاع کیا۔

کیپٹن محمد سرور نے کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران ارض وطن کا دفاع کرتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو تلپترا، آزاد کشمیر کے مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا۔

کیپٹن محمد سرور کا یوم شہادت وطن عزیز کیلئے افواج پاکستان کی ان گنت قربانیوں کی مثال ہے۔ مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قوم کو اپنے خون سے داستان شجاعت رقم کرنے والے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں