تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سعودی عرب: گاڑیوں کی انشورنس نہ کرانے کی سہولت کب ختم ہو رہی ہے؟

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس نہ کرانے کی سہولت ختم ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس کی خلاف ورزی کا اندراج یکم ذو الحجہ سے شروع کر دیا جائے گا۔

محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث دی جانے والی مراعات ختم کی جا رہی ہیں، حالات معمول پر آنے کے بعد اب محکمہ ٹریفک گاڑیوں کا انشورنس نہ کرنے یا تجدید نہ کرنے کی خلاف ورزی کا اندراج کرے گا۔

حالات معمول پر آنے کے بعد محکمہ ٹریفک نے انشورنس کو خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے خود کار نظام کے ساتھ دوبارہ جوڑ دیا ہے، اور تمام ڈرائیورز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ یکم ذو الحجہ سے قبل گاڑیوں کی انشورنس کروا لیں۔

سعودی محکمہ ٹریفک کی ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کے حوالے سے اہم وضاحت

بیان میں کہا گیا کہ گاڑیوں کی انشورنس ٹریفک نظام کا لازمی حصہ ہے، اس سے دوسروں کے حقوق محفوظ رہتے ہیں، اور انشورنس نہ کرانا یا تجدید میں سستی کرنا ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو کئی سہولتیں دے دی تھیں، انشورنس ختم ہونے کے بعد تجدید نہ کرانے پر خلاف ورزی کا اندراج بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -