اشتہار

گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین کا زیادہ سے زیادہ بل کتنا آئے گا؟ نگراں وزیرتوانائی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیرتوانائی محمدعلی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا گھریلو صارفین پر زیادہ اثرنہیں پڑے گا، فکسڈ چارجز چارسو روپے کردیے ہیں ، ان کا زیادہ سے زیادہ تیرہ سو روپے کا بل آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرتوانائی محمدعلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی مفادمیں کیاگیاہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ تھا، پاکستان میں جوگیس حکومت خریدتی ہےاسکی ادائیگی کرناپڑتی ہے، حکومت اورکنزیومرجوادائیگی کرتاہےاس میں فرق ہے، اوگراکی اس سال کی ادائیگی697ارب روپے ہے۔

نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آج سےچندسال پہلےہم اپنےذخائرسےعوام کوگیس دیتےتھے لیکن اب پاکستان میں ہرسال گیس کےذخائر کم ہوتے جارہے ہیں، آج جوآئل ، گیس نکال رہے ہیں وہ 10سال پہلے سے بہت کم ہے، اس لئے آرایل این جی امپورٹ کرناپڑتی ہے اور آرایل این جی گیس کی قیمت لوکل گیس سےدگنی ہے۔

- Advertisement -

محمدعلی نے بتایا کہ ماضی میں جوپالیسی تھی اس حساب سےاس سال چارج کرنا ضروری تھا، یہ قیمتیں نہ بڑھتیں تواس سال بھی 400 ارب روپے کا نقصان ہوتا، 2013اور2014میں مجموعی طورپر نقصان 18 ارب روپے سالانہ تھا، ہرسال یہ نقصان بڑھتاگیاہے، آج 10 سال بعد879 ارب روپے کے نقصان پرکھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو عام انسان ،ملک پر اثر پڑے گا، ملک میں سرکلرڈیڈبڑھ رہاہےاوروہ بڑھتارہےگارکےگانہیں ، قیمتوں میں اضافےکےبعدپٹرولیم ڈویژن میں سرکلرڈیڈنہیں بڑھے گا، آج کے دن پاکستان میں سرکلرڈیڈبڑھنارک گیا ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نگراں وزیر توانائی نے بتایا کہ 57 فیصد گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف نہیں بڑھا، 57 فیصد گھریلوصارفین کیلئے فکسڈ چارج 400 روپےکردیا گیا ہے، گھریلو صارفین کازیادہ سےزیادہ بل1300روپےآئے گا۔

محمدعلی نے مزید کہا کہ 57فیصدکےعلاوہ باقی کنزیومرکااستعمال بڑھےگاتوٹیرف بڑھےگا، جوزیادہ امیرہےوہ زیادہ ٹیرف دے گا جو غریب ہے اسکا کم چارج ہوگا تاہم تندورکے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے اور گیس کی قیمت بڑھنے سے کسان پربھی کوئی اثرنہیں آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں نارتھ اورساؤتھ میں الگ الگ ریٹ چارج ہوتے تھے، ساؤتھ میں نیچرل گیس زیادہ ہےاس لئے قیمت کم رکھی گئی ہے، ماضی میں اگرکسی کونئی فیکٹری لگاناہوتومہنگی گیس ملتی تھی، نارتھ اورساؤتھ میں تمام کمپنیوں کوایک ہی قیمت پرگیس ملے گی۔

نگراں وزیرتوانائی نے کہا کہ گھروں کیلئےہزار،روٹی تندورکیلئے700، فرٹیلائزر کو 580 روپے چارج کر رہے ہیں جبکہ یوریا اور روٹی تندور گھروں کو سبسڈائز کیا گیا ہے، گھروں میں بھی کم آمدن والوں کوکم چارج کیا گیا ہے، بزنس مینوں کوسپورٹ کرنے کا تاثرغلط ہے۔

محمدعلی کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کو گیس سیکٹر میں اب کوئی نقصان نہیں ہوگا، گیس سیکٹر کا نقصان رکے گا تو حکومتی اداروں میں بھی بہتری آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں