کراچی : نگران وزیر خزانہ سندھ محمدیونس ڈاگھا نے ریٹائرڈ اور حاضرسروس سرکاری ملازمین کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ سندھ محمدیونس ڈاگھا نے ہدایات جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ،حاضرسروس سرکاری ملازمین کےواجبات اداکیے جائیں۔
یونس ڈاگھا کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی گزشتہ 2 سال کے زیرالتوا ادائیگیاں کی جائیں اور خدمات میں بہتری کیلئے ضلعی ٹریژری دفاترمیں موبائل ایپ لانچ کی جائے۔
نگران وزیرخزانہ سندھ نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین 3 سال سے واجبات جاری نہ ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں ، پنشن، کمیوٹیشن، گریجویٹی اور ریٹائرمنٹ سے قبل کی تنخواہ کی مدت میں فنڈز کی قلت ہے، فنڈز کی قلت کی وجہ سے واجبات 36 بلین تک پہنچ چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ضلعی ٹریژری دفاتر میں بے قاعدگیوں کے متعدد کیسز پر ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی گئی۔