جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں حکومت نے گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا اور لیوی کی شرح بڑھا کر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں 300 روپے سے تجاوز کرگئی ہیں۔

اس اضافے کے ساتھ ہی نگراں حکومت نے فی لیٹر پٹرول پر لیوی کی پوری شرح عائد کر کے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے اور پٹرول پر لیوی کی شرح 5 روپے بڑھا دی گئی ہے۔

گزشتہ حکومت نے بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی تھی اس اضافے کے بعد پٹرول پر لیوی 55 سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں کوئی رد وبدل نہیں کیا گیا ہے اور اس پر لیوی 50 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں