ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعظم کی سیاسی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سیاسی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ویسے ہی کٹہرے میں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہویے اس بات کی تردید کی کہ سیاسی کارکنوں سےکوئی زیادتی نہیں کی گئی ، سیاسی کارکنان غیرقانونی کارروائی پرگرفتارہوئے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ان میں کچھ وہ ہیں جوجلاؤگھیراؤاورتوڑ پھوڑمیں ملوث ہیں، جیسے کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کوکٹہرے میں لایاگیا۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک میں غیر سیاسی طرزعمل اور ماورائے قانون کارروائیوں کی اجازت نہیں ہے پھرپاکستان سے توقع کیوں کی جا رہی ہے کہ ہم اس طرح کے رویے کو معاف کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں