تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

گاجر کا جوس کینسر کے علاج میں انتہائی مفید

گاجر کے جوس میں اگر تھوڑا سا چقندر اور سیب شامل کر لیا جائے تو اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

خدائے برزگ و برتر نے ہمیں جن نعمتوں سے نوازا ہے ان میں ایک قیمتی شہ گاجر ہے جو بے پناہ غذائی عناصر سے بھرپور اور صحت کےلیے بے حد مفید ہے۔

ماہرین طب مطابق گاجر ایسی سبزی ہے جس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو آنکھوں کےلیے بہت فائدہ مند ہے جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گاجر اور بھی بے شمار فوائد ہیں جو عموماً کم ہی سننے کو ملتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں غذائیت سے بھرپور گاجر کا جوس انسانی جسم میں گھر میں بنانے والے مہلک امراض کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر ایسی سبزی ہے جس کے جوس میں وٹامن اے بہت وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو آنکھوں، جگر، جلد، ہڈیوں اور دانتوں کےلیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ گاجر کے جوس میں وٹامن سی، بی، ای، ڈی سمیت پروٹینز، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، کاپر اور دیگر اجزاء شامل ہوتے ہیں۔

آئیے آپ کو گاجر کے جوس کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں اور اگر اس میں چقندر اور سیب کا تھوڑا سا جوس شامل کرلیا جائے تو فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔

گاجر کے جوس کا استعمال انسان کو کینسر سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے اور کینسر سے متاثرہ خلیوں کو پروان چڑھنے سے روکتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا افراد اگر گاجر کا جوس مستقل استعمال کریں تو بیماری سے مکمل طور پر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گاجر جگر، گردوں اور لبلبہ کی حفاظت سمیت السر کا بھی بہترین علاج ہے اور تو اور اس کا جوس پھیپھڑوں کو بھی قوی کرتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ گاجر کا جوس استعمال کرنے سے آنکھوں کی بینائی میں اضافہ کرتا ہے اور پٹھوں کے کھنچاؤ کو دور کرتا ہے جبکہ قبض کے خلاف بھی مزاحمت کرتا ہے۔

اکثر لوگوں سے سننے میں ملتا ہے کہ سینے میں جلن ہورہی ہے جو کہ بد ہضمی کے باعث ہوتی ہے لیکن اگر آپ گاجر کے جوس کا استعمال کریں تو یہ سینے میں ہونے والی جلن کو بھی دور کردیتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق جِلد کی رنگت کو نکھارنے کیلئے گاجر کا جوس بہت مفید ہے جبکہ جسم سے فضول فیٹس کو نکلنے میں مدد دیتا ہے اور جگر کی صفائی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -