جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بٹوے میں ’’موم کی پینسل‘‘ رکھنا کیوں ضروری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی سفر پر نکلنے سے قبل اس کی منصوبہ بندی کرنا ناگزیر ہے تاکہ دوران سفر آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بہترین اور پیشگی اقدامات نہ صرف سفر کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ اضافی اخراجات کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا، اس کیلئے آپ کا بٹوہ مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سفر پر جانے کیلئے سب سے پہلے آپ کے بٹوے میں کن چیزوں کی موجودگی ضروری ہے؟ ان میں پہلی چیز آپ کا شناختی کارڈ، بینک کارڈ اور کرنسی، اس کے علاوہ ایک اور چیز وہ ہے کریون۔ جی ہاں!! یعنی ایک عدد موم کی پینسل۔

- Advertisement -

ایک رپورٹ کے مطابق کریون (موم کی پینسل) کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو کچھ تحریر کرنے میں دشواری نہیں ہوتی اور کریون بغیر کسی پریشانی کے آپ کے کام آسکتی ہے کیونکہ نہ تو اسے پینسل کی طرح تراشنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پین کی طرح اس کی سیاہی بھی کبھی ختم نہیں ہوتی۔

اس کے برعکس اگر بٹوے میں انک پین یا بال پوائنٹ ہو تو اس کی سیاہی پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور سادہ پینسل گر جانے سے اس کا سکہ ٹوٹ جاتا ہے۔ قلم اور ہوائی جہاز کا کوئی جوڑ نہیں ہے، جہاز کے کیبن میں ہوا کا تیزی سے بدلتا ہوا دباؤ آپ کے قلم کے پھٹنے اور آپ کے تمام سامان پر سیاہی بہنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کریون (موم کی پینسل )کو بٹوے میں رکھنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں رکھے ہوئے کارڈ کسی وجہ سے مڑ سکتے ہیں لہٰذا بٹوے میں کریون رکھیں تاکہ بٹوہ سیدھا رہے اور کوئی کارڈ خراب نہ ہو، پنسل اور پین معمول کے بٹوے میں فٹ ہونے کے لیے بہت لمبے ہوتے ہیں جبکہ کریون کی لمبائی مناسب ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بیرون ملک میں مقامی زبان کا مسئلہ تقریباً سب کو ہی درپیش ہوتا ہے اس کیلئے بھی یہی کام آئے گا، اپنا پیغام کسی کاغذ پر لکھ کر یا نقشے کی صورت میں کسی مقامی شخص کو اشارے سے سمجھ یا سمجھا سکتے ہیں یاپھر ہوٹل میں اپنی پسند کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں