تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اے آر وائی اور پی ٹی وی میں کرکٹ رائٹس معاہدے کی انکوائری کیخلاف کیس، ایف آئی اے کی تحقیقات معطل

اے آر وائی اور پی ٹی وی میں کرکٹ رائٹس معاہدے کی انکوائری کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی انکوائری کو معطل کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اے آر وائی اور پی ٹی وی میں کرکٹ رائٹس معاہدے کی انکوائری کیخلاف کیس کی سماعت کی، اے آر وائی کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

اے آر وائی کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے کی انکوائری بلا جواز ہے، سندھ ہائیکورٹ پہلے ہی معاہدے پر حکم امتناع جاری کرچکا ہے، توہین عدالت کارروائی سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

کاشف ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کارروائی قانون اور ضابطے کے خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی انکوائری کو معطل کردیا اور پی ٹی وی بورڈ اراکین سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کونے کا حکم دیا جب کہ رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر مطمئن نہ کر سکی تو سنگین نتائج ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏’اے آر وائی اور پی ٹی وی میں معاہدہ پیپرا رولز کے مطابق ہوا’‏

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں لاہور ہائیکورٹ  نے پی ایس ایل میڈیا رائٹس کیلیے اے آر وائی اور پی ٹی وی کے جوائنٹ وینچر کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے معاہدے کو پیپرا رولز کے مطابق قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -