تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کپل شرما کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

نیو یارک: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما پر امریکا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کیخلاف کیس امریکی ریاست نیو یارک کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں ان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

سائی یو ایس اے انکارپوریشن نامی کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ نے فیس بک پر کیس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ہم سے 6 شوز کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

کمپنی سربراہ نے کہا کہ کپل شرما کو 6 شوز کی ادائیگی کی گئی تھی، لیکن انہوں نے صرف 5 شوز کیے اور واپس چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کرنے پر کپل نے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کچھ عرصہ سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف زرتلافی کیلئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کپل شرما ان دنوں ایک بار پھر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اپنے شو کپل شرما لائیو کیلئے شمالی امریکا کے دورے پر ہیں، اور وہ کینیڈا کے شہر وینکوور اور ٹورنٹو میں شوز کرچکے ہیں۔

کپل شرما دورے کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنی انگریزی کی مہارت دکھا رہے ہیں، اور ساتھ ہی اپنے ٹیم ممبرز کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ انہیں انگلش نہیں آتی۔

Comments

- Advertisement -