جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سی بی سی دفتر کے باہر احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن(سی بی سی) دفتر کے باہر نکاسی آب نہ ہونے، پانی کی عدم فراہمی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سی بی سی دفتر پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درخشاں تھانےمیں کارسرکار میں مداخلت پر درج کیاگیا ہے۔

مقدمہ22 نامزد اور نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا ہے، مقدمہ میں دھمکی،املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئیں۔

- Advertisement -

مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر سی بی سی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند افراد نے دفتر کےشیشےتوڑے اور املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسندعناصر کی جانب سےعملےکودھمکیاں دی گئیں۔

متن کے مطابق مظاہرہ کرنے والے افراد کےساتھ شرپسندعناصر تھے، سی بی سی کے دفتر کےقریب کیمروں کی فوٹیج منگوائی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں