ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پرچلیں گے تمام کیسز کو خود مانیٹر کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں کسی دباؤ میں ہوں اور نہ ہی میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ انصاف سب کے لیے ایسے ہی احتساب سب کے لیے ہوگا جبکہ شریف خاندان کے خلاف استغاثہ کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی کارکردگی پربریفنگ دی۔

- Advertisement -

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق سیاست دانوں نےکام نہیں کیا،پارلیمنٹ کوکردار ادا کرناہوگا،لاپتہ افراد کی رپورٹ کو ضرورپبلک کیا جائے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مشرف نے دہشت گردی کے الزام میں چار ہزارافراد کوغیرملکیوں کےحوالے کیا، پارلیمنٹ یا کسی اور نے مشرف سے پوچھا کہ کس قانون کے تحت لوگوں کوحوالے کیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ این جی اورز کی طرف سے الزامات لگانا آسان ہے لیکن کوئی ایجنسی ایسی نہیں جوکمیشن کےسامنے پیش نہ ہوئی ہوں جبکہ آئی ایس آئی سمیت دیگر ادارے بہتر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے کل چار ہزار 329 واقعات سامنے آئے2899 کیسز نمٹائے گئے جبکہ گزشتہ 2 سال میں گمشدگی کے 60 واقعات سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے کسی لاپتہ شخص کا واقعہ سامنے نہیں آیا تاہم پنجاب میں لاپتہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،اس وقت پنجاب میں 247 افراد لاپتہ ہیں۔


جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےچیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا


واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کے سبکدوش ہونے کے بعد آج جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں