پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

پاکستانی اب بین الاقوامی سفر میں 10 ہزار روپے ساتھ رکھ سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے ساتھ اب دس ہزار پاکستانی روپے نقد لے جاسکیں گے‘ اس حد میں اضافے سے بین الاقوامی مسافروں کو سہولت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بیرونِ ملک سفر کے دوران ناقابل ِ گرفت نقد رقم 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی ہے ۔ اور اتنی ہی رقم اب باہر سے آنے والے پاکستانی یا غیر ملکی بھی رکھ سکیں گے۔

اس سے قبل پاکستانی شہری ساری دنیا میں کہیں بھی جاتے وقت محض تین ہزار روپے نقد رکھ سکتے تھے ماسوائے بھارت کے جہاں یہ حد 500 روپے ہے اور وہاں جانے والے کسی بھی صورت اس سے زیادہ نقد رقم نہیں رکھ سکتے بصورت دیگر رقم ضبط کرلی جائے گی۔

نقد رقم رکھنے کی یہ حد کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے معین کی جاتی ہے اور اس کی اجازت دینے کا مقصد کسی قسم کے فوری اخراجات کے لیے ایک قابل ِ قبول مقدار میں کرنسی کا موجود ہونا ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس حد میں اضافے کی وجہ اشیاء کی قیمتوں اور ایئرپورٹس پر موجو د سہولیات میں اضافہ ہے ‘ یعنی ماضی کی نسب اب دورانِ سفر مسافروں کو زیادہ رقم کی ضرورت پڑ سکتی ہے‘ ا س حد میں اضافے سے بین الاقوامی مسافروں کو سہولت ملے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں