ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: بلی نے بیمار کتے کو چھوڑنے سے انکار کردیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں نم

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کتا اور بلی آپس میں لڑ رہے ہیں مگر ایسی ویڈیو شاذ و نادر ہی دیکھی ہو گی جس میں یہ جانور ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہا کررہے ہیں، ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا بستر پر لیٹا ہوا ہے اور اس کے ٹانگوں میں ڈرپ لگی ہوئی ہے جبکہ وہ کافی کمزور نظر آرہا ہے، اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک بلی بھی لیٹی ہوئی ہے۔

اس دوران ایک شخص آتا ہے اور بلی کو وہاں سے لے جانے کی کوشش کرتا ہے مگر بلی وہاں سے نہیں ہلتی، بلکہ کتے کی طرف منہ کرکے لیٹ جاتی ہے۔

- Advertisement -

بلی کی جانب سے کتے کا خیال اور دیکھ بھال کرنے کی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین اس کی رحمدلی اور جانورں کی آپس میں محبت پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو بمبانگ، فلپائن میں 2022 میں بنائی گئی تھی جو حالیہ دنوں میں ٹوئٹر پر پھر سے وائرل ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں