12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مشکل میں پھنسی بلی نے ریسکیو ورکر کو دیکھ کر کیا خوفناک حرکت کی؟ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کے کھمبے کے اوپر پھنسی بلی کو بچانے کے لیے جب ریسکیو ورکر اس کے قریب آیا تو اس نے نہایت حیرت انگیز حرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایک بلی کسی طرح یوٹیلیٹی پول کے بالکل اوپر چڑھ گئی اور کافی دیر تک کوشش کے باوجود وہاں سے اتر نہیں پائی۔ اسی دوران ایک ریسکیو ٹیم اس کی مدد کے لیے وہاں پہنچ گئی۔

صورتحال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب ریسکیو ورکر کھمبے کے اوپر بلی کے قریب پہنچا تو بلی نے زمین کی طرف چھلانگ لگا دی جو کی ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔

- Advertisement -

کارکن ایلس ریڈ کا کہنا تھا کہ اس بلی کو ممکنہ طور پر محلے کے کتوں نے تنگ کیا اور وہ کھمبے پر چڑھ گئی اور دو گھنٹے تک اوپر سے مدد کے لیے میاؤں میاؤں کرتی رہی۔

تاہم جب ریسکیو کارکن اسے بچانے کے لیے کھمبے پر چڑھ کر جیسے ہی اس کے قریب پہنچا بلی نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اونچائی سے زمین پر چھلانگ لگادی۔

ریڈ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میں نے ایک ملین سالوں میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بلی خود کودنے والی ہے۔ بلی نے زمین پر اترنے کے بعد دوڑنا شروع کر دیا ا

بلی زمین پر کودنے کے باوجود کسی بھی طرح کی چوٹ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہی، مالک نے پالتو بلی کو کچھ دنوں کے لیے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں