19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جیا خان خودکشی کیس میں 10 سال پرانے خط کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 10 سال قبل خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ جیا خان سے منسوب 6 صفحات پر مشتمل خط کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے جیا خان خودکشی کیس کا تفصیلی فیصلہ جای کر دیا جس میں اداکارہ سے منسوب 6 صفحات پر مشتمل خط پر شکوک کا اظہار کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ خط جعلی معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ خودکشی کے 4 دن بعد سامنے لایا گیا اور تفتیش کیلیے اسے متعلقہ اداروں کے حوالے نہیں کیا گیا، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی والدہ نے اس خط کو خود سے تحریر کیا ہے۔

- Advertisement -

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے یہ بھی کہا کہ جیا کی والدہ نے کیس خود خراب کیا، انہوں نے پہلے اسے خودکشی اور بعد میں قتل قرار دیا۔

جیا خان نے 2013 میں خودکشی کی تھی جس کے چند روز بعد ان کی والدہ ایک طویل خط میڈیا پر لائی تھیں جس میں سورج پنچولی کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

سورج پنچولی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتاری کے کچھ عرصے بعد اداکار ضمانت پر رہا ہوگئے تھے لیکن یہ کیس 10 سال تک چلا جس کا فیصلہ حال ہی میں سنایا گیا۔

عدالت نے ثبوتوں کی کمی کے باعث خودکشی کیس میں سورج پیچولی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کیا۔

جیا خان کی والدہ کے سامنے لائے گئے خط میں لکھا تھا کہ سورج پنچولی نے مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا، وہ میری موت کا ذمہ دار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں