اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی : ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم ، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں بگٹی خیابان نشاط میں بگٹی قبیلے کے دوگروپوں میں مسلح تصادم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے خیابان نشاط پر بگٹی قبیلے کے دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے واقعے کی ابتدائی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں تین گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے ، تمام گاڑیوں پر سادہ لباس میں مسلح سیکیورٹی گارڈ بھی سوار تھے ، گاڑیوں سےاترتے ہی شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔

- Advertisement -

یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر رات میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا تھا کہ فریقین کا تعلق نواب اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے، تصادم فہد بگٹی گروپ اورعلی حیدر بگٹی گروپ کے درمیان ہوا، جاں بحق افراد میں فہد بگٹی، نصیب اللہ، میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی اور علی جبکہ زخمی افراد میں میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، زیر حراست افراد کا تعلق دونوں گروپوں سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اسد رضا نے کہا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد سے تفتیش کی جا رہی ہے اور دونوں کی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں