اسلام آباد : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔
اجلاس میں چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر بائیس اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔
خیال رہے سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے شہریوں، مقیم غیرملکی مسلمانوں سمیت مملکت میں موجود تمام مسلمانوں نے 20 اپریل جمعرات کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایک بیان عدالت نے شہریوں سے کہا ہے کہ 20 اپریل بروز جمعرات بمطابق 29 رمضان المبارک کو مملکت بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔