پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

دہشت گردی میں ہلاک 5 چینی باشندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نور خان ائیر بیس پر تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر کی جانب سے دہشت گردی میں ہلاک 5 چینی باشندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نورخان ائیربیس پر پھول رکھے گئے۔

تفصیلات مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ہلاک ہونے والے پانچ چینی شہریوں کے لیے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

صدر پاکستان آصف زرداری ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چیف آف ایئر سٹاف کی جانب سے بیس پر پھول رکھے گئے۔

- Advertisement -

مرحومین کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

نور خان ائیر بیس پر چینی سفارتکاروں اور دیگر وزراء کی موجودگی میں چینی باشندوں کی میتیں عوامی جمہوریہ چین روانہ کی جائیں گی، وفاقی وزیر چوہدری سالک چینی حکام کے ہمراہ خصوصی جہاز میں میتیں لے کر چین جائیں گے۔

یاد رہے شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افرادجان سے گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بتایا تھا کہ گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ بارود سے بھری گاڑی نے بس کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری اور دھماکےکے بعد انجینئروں کی بس سڑک سے کھائی میں جا گری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں