اشتہار

چوہدری پرویزالٰہی کی بریت سے متعلق اینٹی کرپشن پنجاب کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی بریت کے حوالے سے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ناجائز بھرتیوں کے کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈیوٹی جج غلام مرتضیٰ ورک کے سامنے پرویز الٰہی کا ریمانڈ نہیں مانگا جائے گا، پنجاب اسمبلی میں ناجائز بھرتیاں اور ترقیاں قومی وسائل پر ڈاکہ ہے،

- Advertisement -

ان کاکہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے میرٹ کے برعکس ذاتی ملازمین پنجاب اسمبلی میں بھرتی کئے،
ان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پرویز الٰہی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، اینٹی کرپشن پرویز الہٰی کیسز کے فیصلوں پر اپیل میں جارہی ہے۔

امید ہے عدالت میرٹ پر مقدمے کو سنے گی، قانون کے مطابق تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن عدالت کے جج غلام مرتضیٰ ورک نے کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں