جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

چوہدری پرویزالہٰی کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چوہدری شجاعت اور سالک حسین کی کیمپ جیل میں پرویزالہٰی سے ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آّگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے پرویزالہٰی کو پی ٹی آئی چھوڑ کر خاندان میں واپس آنے کی دعوت دی ہے، پرویزالہٰی سے کہا گیا ہے کہ آپ واپس آجائیں تو موجودہ معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جواب میں چوہدری پرویزالہٰی نے فی الحال پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ علاوہ ازیں دوران ملاقات پرویزالہٰی کو یہ بھی واضح کیا گیا کہ ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات میں خاندان کے کسی فرد کا عمل دخل نہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی ہے جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، کیمپ جیل میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں