اشتہار

چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر پی ٹی آئی میں تشویش کی لہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان باتوں سے اتحاد کو نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز الہٰی کے اس بیان کے بعد صورتحال پر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مؤقف ہے کہ پرویز الہٰی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جس سے دونوں جماعتوں کے اتحاد کو دھچکا لگے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الٰہی کے اس بیان کے بعد عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ عمران خان ملکی مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں کسی کی ذاتی نہیں۔

رہنماؤں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کو طے شدہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا چاہیے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے رہنماؤں سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری گورنر ہاؤس بھجوانے کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی۔

عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کیخلاف بات کرکے زیادتی کی، پرویز الٰہی

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر جنرل (ر) باجوہ کیخلاف بات کرکے زیادتی کی جو مجھے بہت برا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں جنرل (ر) باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں احسان فراموشی نہ کی جائے، جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بیان پر میری ساری پارٹی بولے گی، اب اگر کسی نے جنرل باجوہ کے خلاف بات کی تو اس کے خلاف سب سے پہلے میں بولوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں