اشتہار

’پرویز الٰہی آج بھی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے اور آج بھی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اداروں کے ساتھ 30 ،40 سال سے تعلق رہا ہے ان پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔

- Advertisement -

چوہدری شجاعت نے کہا کہ تنقید الگ چیز ہے لیکن اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو برداشت نہیں۔

یکم جولائی کا عدالتی اسٹیٹس بحال، حمزہ شہباز پھرعبوری وزیراعلیٰ بن گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھا تھا جس کے بعد دوست محمد مزاری نے رولنگ دی تھی کہ ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا جہاں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں