جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بھارت میں پاکستانی جھنڈا چھینے جانے پر چاچا بشیرکا ردعمل !

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سپورٹر چاچا بشیر سے راجیو گاندھی ائیرپورٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستانی جھنڈا واپس لے لیا، جس پر چاچا کرکٹ کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے چاچا بشیر امریکا سے بھارت پہنچے اورراجیو گاندھی ائیرپورٹ پر قومی ٹیم کا استقبال کیا۔

راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا تھامے پاکستانی فین چاچا بشیر نے قومی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، یہ بات بھارتی پولیس سے برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے فوری طور پر چاچا بشیر سے پاکستانی جھنڈا واپس لے لیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق چاچا بشیر نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستانی جھنڈا لیکر گیا تھا، سکیورٹی حکام کی جانب سے پاکستانی جھنڈا واپس لے لیا گیا۔

چاچا بشیر کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے ملک کے لیے جھنڈا لہراؤں گا، کسی سے ڈر تا نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

چاچا کرکٹ کا مزید کہنا تھا کہ میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں، قومی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا، انہوں نے کہا کہ بھارتیوں نے پاکستان ٹیم کا حیدرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ کے سپورٹر چاچا کرکٹ کا تعلق کراچی سے ہے وہ گزشتہ 45 سال سے امریکا شکاگو میں رہائش پذیر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں