تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

” پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی ظلم تھا” چیئرمین اپٹما نارتھ کا تہلکہ خیز انٹرویو

لاہور: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین نارتھ حامد زمان نے پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کو ظلم قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے مفصل انٹرویو میں چیئرمین اپٹما نارتھ حامد زمان نے کہا کہ بطور صنعت کار سمجھتا ہوں کہ چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی، سیاسی گفتگو کےبغیرکہتا ہوں کہ جس وجہ سے بھی یہ ہوا ظلم ہوا، معاشی کارکردگی کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی سمجھ نہیں آئی اور موجودہ غیریقینی صورتحال نے بہتر معیشت کو نیچےگرادیا، پاکستانی قوم نے بتادیا اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں۔

حامدزمان نے کہا کہ گزشتہ تین سال جیسا کاروبار کیلئےمثبت ماحول پہلے نہ تھا، ہم بڑے عرصے کے بعد بھارت سے مقابلہ کرنا شروع ہوئےتھے گذشتہ تین سالوں میں پانچ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی حکومت سے کمٹمنٹ تھی کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پچاس ارب ڈالرز پر لائیں گے، موجودہ غیریقینی صورتحال مشکل میں اضافہ کررہی ہے اب فوری انتخابات ہی بہتر ہیں،

چیئرمین اپٹما نارتھ نے مزید کہا کہ ملک کو ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جواپنی مدت پوری کرے، اپٹما انڈسٹریل فورم میں اکثریت کی یہی رائے ہے جو میری ہے کیونکہ پی ٹی آئی سے پہلے ہر حکومت نے انڈسٹری لگانےکےبجائےتجارت کو فروغ دیا، انڈسٹری نہ لگنےسے ملک میں سوئی بھی باہرسےمنگواناپڑتی تھی۔

عمران خان حکومت نےبرآمدات کو فروغ دیا،درآمدات میں کمی کی،پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال عیاشیاں بند کیں تو کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوگیاتھا،اگر ہم پانچ سال میں ایکسپورٹ نوے ارب ڈالرزپر لائیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -