تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا اہم اعلان

چیئرمین انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال بارھویں جماعت کا اعلان جلد کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین نے سیکریٹری بورڈ عمران چشتی اور ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بارھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جو 27 جون تک جاری رہیں گے. ان امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 14 ہزار 594 طلبہ وطالبات صبح اور شام کی شفٹ میں امتحانات دیں گے۔ صبح کی شفٹ میں 58 ہزار 951 اور شام کی شفٹ میں 55 ہزار 643 طلبہ امتحانات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صبح کی شفٹ میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرچے ہوں گے جب کہ شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور پرائیویٹ، ہیومینٹریز ریگولر وپرائیویٹ، اسپیشل امیدوار اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ گزشتہ سال امتحانات ختم کر رہے تھے تو رزلٹ میں کچھ تاخیر ہوئی تھی تاہم اس سال بارھویں جماعت کے نتائج کا اعلان جلد کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گیارھویں جماعت کا نصاب بھی کچھ تبدیل ہوا تھا اس لیے گیارھویں کے پیپر بعد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ گزشتہ سال بھی تجویز دی تھی کہ امتحانات کا بہترین وقت اپریل اور مئی ہوتا ہے۔ اپریل میں آسانی سے امتحانات لیے جا سکتے ہیں جب کہ جون جولائی میں گرمی بڑھ جاتی ہے پھر کالج کا عملہ بھی چھٹیوں پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور جیکب آباد کے موسمی حالات میں بہت فرق ہے، وہاں ان دنوں شدید گرمی پڑتی ہے۔ اس سال اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا ہے تاہم اس ایشو پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

پروفیسر سعید الدین نے مزید کہا کہ اگر ڈی سینٹرلائز کرنے سے فائدہ ہے تو ڈی سینٹرلائز کرنا چاہیے لیکن میرا مشورہ ہے کہ امتحانات کے لیے اپریل کا مہینہ فکس کرلیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو امتحانی مراکز کی لسٹ دو ہفتے پہلے دی تھی اور انہوں نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 830 ملین روپے سندھ حکومت پر انٹر بورڈ کے واجب الادا ہیں۔

Comments

- Advertisement -